کشمیرپرمرکزی حکومت کے اقدام کے متعلق شعور بیداری کرنے والے پروفیسر ترپاٹھی۔ ویڈیو

,

   

مرکزی حکومت نے ریاست جموں اور کشمیر کے خصوصی درجہ کو برخواست کرتے ہوئے ارٹیکل370اور35کو ہٹاتے ہوئے ریاست کو دو مرکز کے زیر اقتدار علاقے یعنی (یوٹی) میں تبدیل کردیا ہے۔

پچھلے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے وہاں پر دوکانیں بند‘ کاروبار پوری طرح ٹھپ‘ سکیورٹی دستوں کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے‘ حالانکہ اب حالات معمول پر لانے کی حکومت کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پچھلے دو ماہ سے زائد عرصہ سے بند رابطہ کے ذرائع کو بحال کرنے کاکام کیاگیا ہے۔

مرکزی حکومت کے اس اقدام کی مختلف گوشوں سے جہاں تائید مل رہی ہے تو وہیں کچھ لوگ اس کی مخالفت کرتے ہوئے کشمیر کو پرایا کردینے کا حکومت پر الزام عائدکررہے ہیں۔

ایسے ہی لوگوں میں پروفیسر ترپاٹھی بھی ہیں جو اپنے ذاتی مصرف سے پرچے تیار کرکے لوگوں میں بانٹ رہے ہیں تاکہ مرکزی حکومت کے اقدام کے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کیاجاسکے۔

حالانکہ پروفیسر ترپاٹھی کو اس کام میں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے اور انہیں لوگوں کے گالیاں بھی سننی پڑرہی ہیں مگر وہ ناتو پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہی اپنے کام سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ پیش ہے ویڈیو

YouTube video