کشمیری ڈاکٹر فیصل کا پارٹی صدارتی عہدہ سے استعفیٰ

,

   

سری نگر: کشمیری قوم کے لئے نیلسن منڈیلا بننے کی تمنا رکھنے والے 36 سالہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے گزشتہ برس مارچ میں ’ہوا بدلے گی‘ نعرے کے تحت لانچ کردہ اپنی جماعت ’جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ‘ کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی جگہ پر پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے۔توقع ہے کہ وہ دوبارہ انتظامیہ میں واپس ہوجائیں گے کیونکہ حکام نے اُن کے استعفیٰ کو قبول نہیں کیا تھا۔ ڈاکٹر شاہ فیصل کو بھی سال گزشتہ 5 اگست، جس دن مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی، کے بعد نظربند کیا گیا تھا تاہم انہیں حال ہی میں جیل سے رہا کر کے اپنے گھر میں نظربند رکھا گیاہے۔ انھوںنے جنوری 2019 ء میں افسر شاہی سے ناطہ توڑ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا ۔