کشمیر سے آندھراپردیش کے طلبہ کی بحفاظت واپسی کے اقدامات : نارا لوکیش

   

حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نارا لوکیش نے کہاکہ ریاستی حکومت جموں و کشمیر میں پھنسے ہوئے آندھراپردیش کے طلبہ کی بحفاظت واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ لوکیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہاکہ رکن پارلیمنٹ بائی ریڈی شباری نے آندھراپردیش کے ریسیڈنٹ کمشنر لاؤ اگروال کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے طلبہ کی بحفاظت واپسی کے لئے مرکزی اداروں سے تال میل کی درخواست کی ہے۔ لوکیش نے کہاکہ میں طلبہ کے سرپرستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور طلبہ کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ ہند ۔ پاک کشیدگی کے سبب طلبہ اور اُن کے سرپرستوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔1