کشمیر میں بھاری برفباری، بیرونی خطہ سے رابطہ منقطع

   

سری نگر : بھاری برف باری کے بیچ وادی کشمیر کا ملک و بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہوگیا ہے ۔ جہاں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے وہیں سری نگر ہوائی اڈے پر بھی صبح کی فی الوقت دس پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے کئی دور افتادہ علاقوں کا بھی بھاری برف باری کے باعث اپنے اپنے ضلع صدر مقامات کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔