کشمیر کے تاریخی نصاب میں نظرثانی کا فیصلہ :این سی ای آر ٹی

   

نئی دہلی۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے جموں کشمیر کے اسکولوں کے تاریخی نصاب پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو حال ہی میں ریاست کے درجے سے ہٹاکر مرکزی زیرانتظام علاقہ بنایا گیاہے ۔ یہ نظرثانی نیشنل ایجوکیشن کونسل اور جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ جس میں این سی ای آر ٹی کے مطابق اہم تبدیلیاں تاریخی نصاب میں کی جائے گی ۔ فی الحال جموں کشمیر میں قومی نصاب کا احاطہ کیا جاتا ہے ۔ یہاں پر کشمیر کیلئے علحدہ نصاب نہیں ہے ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے پہلے ہی تبادلہ خیال شروع ہوچکا ہے کہ جموں و کشمیر میں پڑھایا جانے والے نصاب میں کیا کیا شامل کیا جائے ۔