سری نگر: عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمان انجینئر شیخ عبدالرشید نے ان سیاسی جماعتوں اور آزاد امید واروں جو منگل کے روز کامیاب ہوں گے کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ تب تک حکومت نہ بنائیں جب تک مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کو بحال نہ کردے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی مکمل تعاون فراہم کرے گی اگر اس تجویز پر سب متحد ہوں گے ۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر تمام اس تجویز کے ساتھ اتفاق کریں گے تو وہ تعاون گی۔انجینیئر رشید نے کہا کہ قدیم دربار مو کی روایت کو بحال کیا جانا چاہئے ۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دربار مو کی روایت ختم کرکے خزانہ عامرہ کو بھاری بوجھ سے بچایا ہے لیکن اس قدم سے دونوں علاقوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔