کشمیر یونیورسٹی کے پیر کو ہونے والے امتحانات ملتوی

   

سری نگر، 8 جون (یو این آئی) کشمیر یونیورسٹی نے چھٹی کے پیش نظر پیر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئے ہیں۔افسران کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا چھٹی ہونے کے پیش نظر پیر کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔’انہوں نے کہا کہ ان امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔