کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 39.50 روپئے کی کمی

   

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 39.50 روپئے کی کمی کی ہے۔ اب دہلی میں 19 کلو کا گیس سلنڈر 1757.50 روپئے میں دستیاب ہوگا۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج یعنی 22 دسمبر سے ہوگا۔ایل پی جی کی قیمت میں اس کمی نے کمرشل ایل پی جی صارفین جیسے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو کچھ راحت فراہم کی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 1796.50 روپئے، ممبئی میں 1749 روپئے، کولکاتا میں 1908 روپئے اور چنئی میں 1968.50 روپئے تھی۔ 39.50 روپئے کی قیمت میں کمی کے بعد، کمرشل سلنڈر اب کولکاتا میں 1869 روپئے، ممبئی میں 1710 روپئے اور چنئی میں 1929.50 روپئے میں دستیاب ہوگا۔ پچھلے کچھ عرصے سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً ہر ماہ اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔اس سے قبل یکم دسمبر کو 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی کی گئی تھی۔ جبکہ 16 نومبر کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 57 روپئے کی کمی کی گئی۔
گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی بات کریں تو اگست سے ان کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں آخری بار 30 اگست 2023 کو 200 روپئے کی کمی کی گئی تھی۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بغیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 903 روپئے، کولکاتا میں 929 روپئے اور ممبئی میں 902.50 روپئے ہے۔