حیدرآباد 13فروری(یواین آئی) کمشنرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈ روز کے دورہ کے دوران شہرحیدرآباد کی سرورنگر جھیل سے پیدامسائل سے گرین پارک اور تپون کالونی کے رہنے والوں نے انہیں واقف کروایا۔انہوں نے اس آبی ذخیرہ سے متصل علاقوں سے سیوریج ڈالنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ اس سیوریج کی نکاسی کی ضرورت ہے ۔کمشنر جی ایچ ایم سی پر ان شہریوں نے زوردیا کہ وہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کو اپ گریڈ کریں۔