کنگانا راناؤت نے ”بھارت بند“ پر شاعرانہ انداز میں اپنے نظریات کا اظہار کیا

,

   

نئی دہلی۔ مرکز ی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زراعی قوانین کے خلاف احتجا ج کررہے کسانوں نے جبکہ منگل کے روز ”بھارت بند“ کا اعلان کیاہے کہ آج ہی اداکارہ کنگاناراناؤت نے اس مسلئے پر اپنی رائے شاعرانہ انداز میں رکھی ہے۔

مذکورہ ’کوئن‘ کی اداکارہ جو سوشیل میڈیا پر سرگرم رہنے والے مشہور شخصیتوں میں سے ایک ہیں نے ٹوئٹر کے ذریعہ سدگرو جگی واسودیوا کا ایک ویڈیو شیئر کیاجس میں وہ اس احتجاج کے متعلق بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”اؤ بھارت کو بند کرتے ہیں‘ یوں تو طوفان کی کمی نہیں ہے اس ناؤ میں‘ مگر لاؤ کلہاڑی کچھ چھید بھی کرتے ہیں‘ رہ رہ کر ہر روز مرتی ہے امید یہاں“

انہوں نے مزید ٹوئٹ کیاکہ ”دیش بھگتوں سے کہو اپنے لئے دیش کا ایک تکڑا تم بھی مانگ لو‘ اجاؤ سڑک پر اور تم بھی دھرنا دو‘ چلو آج یہ قصہ ہی ختم کرتے ہیں“۔

راناؤ ت نے کسانوں کے احتجاج کے مسلئے پر اپنی آواز اٹھاتی ہوئے اپنے ٹوئٹس کے ذریعہ ان کے اس احتجاج کی مخالفت کی ہے۔

پنجابی گلوکار او راداکاردلجیت دوسانجہ کے ساتھ کسانوں کے احتجاج کے متعلق ٹوئٹر پر حال ہی میں انہیں بحث کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔