کنہیا کمار نے کہا ”جو نریندر مودی اپنی پوری جوانی جئے گوڈسے‘ جئے گوڈسے‘ کرتے ہوئے گذار دی‘ مگر جب سے وزیراعظم بننے ہیں وہ ہر سال2اکٹوبر کو جاتے ہیں اور گاندھی جی کی مورتی کو پھول مالا چڑھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب وہ پھول مالا چڑھاتے ہیں اسوقت سونچتے ہوں گے‘ گاندھی کو ہم نے ایک بار مارا تھا‘مگر اب وہ ہر سال2اکٹوبر کو ہمارے منھ پر تمانچہ مارا رہے ہیں“
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی عاملہ کے رکن اور سابق جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے پھر ایک مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر تیکھا حملہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ سال2014میں جب نریندر مودی پارلیمانی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران کہاتھا کہ کالادھن واپس لائیں گے‘ بدعنوانی ختم کریں اور ملک کی عوام کو تمام حقو ق مساوی طور پر فراہم کریں گے۔
کنہیا کمار نے کہاکہ اس وقت نریندر مودی نے کبھی نہیں کہاتھا کہ وہ این آر سی لائیں گے اورارٹیکل 370ہٹائیں گے۔کنہیا کمار نے ملک میں نریندر مودی دعوی کررہے ہیں کہ ’سب کا ساتھ‘ سب کاوکاس‘ سب کا وشواس‘ پر ہماری حکومت کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ دراصل’امبانی‘ اڈانی کاساتھ‘ امبانی
‘ اڈنی کا وکاس اور امبانی‘ اڈانی کا وشواس‘ کے نعرے پر کام کررہی ہے۔
سال2014سے یہ حکومت وکاس کو پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مگر اب تک وکاس پیدا نہیں ہواہے۔کنہیاکمار کا یہ وائیرل ویڈیو ضرور دیکھیں۔