حیدرآباد 22 جنوری (یو این آئی) بھارت بائیوٹیک نے کورونا سے لڑنے ناک سے لی جانے والی پہلی ویکسین تیار کی ہے ۔ بھارت بائیوٹیک کے ایگزیکٹو چیئرمین کرشنا ایلا نے اعلان کیا ہے کہ اس ویکسین کو انکووک کانام دیاگیا ہے ۔یہ ویکسین اس مہینے کی 26 تاریخ کو متعارف کیاجائے گا۔ کرشنا ایلا نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کے دوران بھوپال میں طلباء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروویک آئی این ڈی۔لمپی ویکسین جو انہوں نے مویشیوں میں جلد کی بیماری کو روکنے کے لیے مقامی طور پر تیار کیا ہے ، امکان ہے کہ آئندہ ماہ متعارف کروائی جائے گی۔