کورونا مشکلات ، گھٹنے کی سرجری ریٹائرمنٹ کی بڑی وجہ

   

نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جلد ریٹائرمنٹ کے اعلان کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ نے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ انہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرنزا چاہیے تھا کیونکہ یہ اعلان کسی کیلئے بھی جھٹکہ سے کم نہ تھا، جسے سن کر سب جذباتی ہوگئے تھے۔ ثانیہ نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا خیال اُن کے ذہن میں کچھ عرصے سے تھا اور وہ اس حوالے سے سوچ بھی رہی تھیں لیکن ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت پریس کانفرنزس کے دوران صحافی ہکا بکا رہ گئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت میں نے سوچا کہ اب 35 سال کی ہو گئی ہوں تو لوگوں کو اس (ریٹائرمنٹ) کی کسی نہ کسی وقت پر توقع کرنزی چاہئے تھی۔ ثانیہ نے بتایا کہ اُن کی گھٹنے کی دو مرتبہ اور کلائی کی ایک بار سرجری ہوئی ہے اور اب اُن کے جسم کو مکمل بحال ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ٹینس اسٹار نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میری ترجیحات میں تبدیلی آگئی ہے اور پھر کورونا سمیت تاخیر سے ریکوری جیسی وجوہات نے اُن کے ریٹائرمنٹ کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا اس لیے اس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ شاید میں اب بھی اپنے جسم سے زیادہ توقعات رکھ رہی ہوں ، امید کرتی ہوں ہم کوئی حل تلاش کرلیں جس سے میرا جسم جلد ریکور ہو سکے اور جو میرا فیصلہ تبدیل کر سکے۔ بہرحال یہ بلاشبہ خوش فہمی کا معاملہ ہے۔ ثانیہ کو واقعی نہ صرف حیدرآباد کی اولین گرل بلکہ ہندوستان کی چند گرلز اتھلیٹس ؍ کھلاڑیوں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ثانیہ سے قبل حیدرآباد سے کوئی بھی لڑکی نے اسپورٹس فیلڈ میں ایسا نام نہیں کمایا جیسے انھوں نے کیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی نے بھی ثانیہ اور عمران مرزا فیملی کی شہرت بڑھائی۔ کشیدہ سیاسی حالات میں ہندوستان اور پاکستان کا جوڑا بننا آسان نہیں تھا۔