کولوراڈو میں طیاردہ حادثہ ، چار ہلاک

   

ڈینور: کولوراڈو کے بولڈر علاقہ میں ایک چھوٹے طیارہ کے پہاڑیوں سے ٹکرا جانے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یہ بات بتائی۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ میں پہلے معمولی آگ لگی تھی جس پر فوری قابو پا لیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی۔ ایف اے اے ترجمان اسٹیو کلم نے حادثہ کے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ بولڈر کے جنگلاتی علاقہ میں گرتا ہوا دیکھا گیا۔ خاتون کا تعلق ڈینور کے شیریف کے دفتر سے ہے، جس کا نام کیری ہیور فیلڈ بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ اتوار کو ہوا لیکن طیارہ میں موجود آگ کی شدید حدت کی وجہ سے پیر کے روز تک تباہ شدہ طیارہ میں داخل ہونے کی کسی نے ہمت نہیں کی۔