کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی تلنگانہ میں کانگریس کے اسٹار کیمپنر

   

حیدرآباد/10 اپریل ( سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ میں پارٹی قائدین میں اتحاد کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو تلنگانہ میں اسٹار کیمپنر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو اسٹار کیمپنر مقرر کرنے فیصلہ کو منظوری دی ہے۔ اس فیصلہ پر فوری عمل کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی پردیش کانگریس کی صدارت کیلئے اہم دعویدار تھے۔ انہوں نے ریونت ریڈی کے تقرر کے بعد کئی مرتبہ کھل کر مخالفت میں بیان دیا تھا تاہم بعد میں ریونت ریڈی سے ان کے تعلقات استوار ہوئے۔ راہول گاندھی نے حال ہی میں تلنگانہ کے تمام قائدین کا اجلاس نئی دہلی میں طلب کرتے ہوئے متحدہ طور پر کام کرنے کی ہدایت دی۔ اسی تسلسل کے تحت کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو اسٹار کیمپنرکے اہم عہدہ پر فائز کیا گیا۔ر