کوناسیما ضلع میں پرتشدد واقعات کیلئے جگن حکومت ذمہ دار

   

سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا کا الزام
حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا نے آندھرا پردیش کے کونا سیما ضلع میں تشدد کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ جگن موہن ریڈی حکومت نے کونا سیما ضلع کا نام امبیڈکر کے نام سے موسوم کرتے ہوئے مقامی عوام کو ناراض کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ ناعاقبت اندیشانہ ہے کیونکہ نئے اضلاع کی تشکیل کے وقت ہی اگر ضلع امبیڈکر سے موسوم کردیا جاتا تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ کونا سیما نام رکھنے کے بعد اچانک امبیڈکر سے تبدیل کرنے کے نتیجہ میں عوام کا غصہ بھڑک اٹھا ہے۔ نارائنا نے کہا کہ حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ عوام نے ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کے مکانات کو آگ لگادی۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ نئے اضلاع کی تقسیم کے وقت عوام نے امبیڈکر سے موسوم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن جگن حکومت نے اسے کونا سیما رکھا۔ چند ماہ گزرنے کے بعد اچانک دوبارہ نام کی تبدیلی سے عوام بھڑک اٹھے ۔ تشدد کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔ ڈاکٹر نارائنا نے اس مسئلہ کو مذاکرات کے ساتھ حل کرنے اور کونا سیما نام کی برقراری کی تجویز پیش کی۔ ر