موسمی بخار کی روک تھام کا مطالبہ ، برقی بے قاعدگی اور دیگر مسائل کی یکسوئی پر زور
کوہیر۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل پرجا پریشد کا سہ ماہی جنرل باڈی اجلاس کا آج دفتر منڈل پریشد میں کوہیر منڈل اسپیشل آفیسر سومیشورا ڈی ای ہارٹیکلچرل کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی کارروائی کوہیر منڈل ڈپارٹمنٹ آفیسر اوما دیوی نے انجام دی۔ اس موقع پر اجلاس میں راج کمار منیارپلی سرپنچ اور پربھو پاٹل سرپنچ کتور (ڈی) نے بتایا کہ جاریہ بارش کے سیزن میں خاطر خواہ بارش نہیں نہ ہونے سے کسان کافی پریشان ہیں۔ اس پر محکمہ برقی لاپرواہی اور غیرذمہ دارانہ رویہ سے کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی سپلائی کا وعدہ کیا ہے، لیکن یہاں پر 24 گھنٹے تو درکنار لووولٹیج سے کسان پریشان ہیں۔ کوہیر منڈل میں عوامی زندگی صرف شعبہ زراعت سے وابستہ ہے۔ یہاں پر کسان کو صرف بورویلس اور باؤلیوں کے پانی سے اکتفا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے انہوں نے محکمہ برقی کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف اجلاس میں زبردست احتجاج بلند کیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ برقی عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ اس طرح کی لاپرواہی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جیوتی اجلاس میں بتایا کہ کوہیر منڈل میں وائرل بخار کی روک تھام کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کرتے ہوئے عوام کی جانچ کی جارہی ہے اور معصوم بچوں کیلئے بھی گاؤں میں کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ عوام سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ راج کمار سرپنچ منیارپلی نے اجلاس میں بتایا کہ موضع میں واقع اسکول کے اساتذہ کی مبینہ لاپرواہی اسکول میں زیرتعلیم طلباء کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ موضع میں واقع اسکول کے اساتذہ اسکول میں آتے ہی موبائل میں مصروف ہوجاتے ہیں، کلاس سے باہر چلے جاتے ہیں، ان پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ہے پر منڈل ایجوکیشن آفیسر ذاکر حسین نے بتایا کہ صدر مدرس کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے صدر مدرس اوما کانت کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیا ہے۔ اس موقع پر ذاکر حسین نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ 3 سال سے کوہیر منڈل میں دسویں کلاس کے صدفیصد نتائج آرہے ہیں۔ اس موقع پر وینکٹا پور اشوک نے بتایا کہ گاؤں میں واقع اسٹریٹ لائن 24 گھنٹے کھلے رہنے کی وجہ سے ہر ماہ گرام پنچایت کو ایک لاکھ روپئے سے زائد کا برقی بل ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کو دن کے اوقات میں بند کرنے کی محکمہ برقی کے عہدیداروں سے گزارش کی ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی او وینکٹ ریڈی ، تحصیلدار سپریہ اور آر ڈبلیو ایس ڈپٹی وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیانند پاٹل ، بڑم پیٹ سرپنچ ، ودیا ساگر چنتل گھاٹ سرپنچ کے علاوہ دیگر مواضعات کی سرپنچ کے علاوہ منڈل سطح کے تمام سرکاری عہدیدار موجود تھے۔