کویتا کی درخواست پر سپریم کورٹ میں 13 مارچ کو آئندہ سماعتشراب اسکام میں ای ڈی نوٹس کو چیلنج

   

حیدرآباد۔/28 فروری، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نوٹس کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کو 13 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔ کویتا نے اپنی درخواست میں خاتون کو تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے دفتر طلب کرنے کے بجائے گھر پر جانچ کرنے کی ہدایت کے سلسلہ میں سپریم کورٹ نے درخواست دائر کی۔ سپریم کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت کا وقت آنے تک عدالت کا وقت ختم ہوگیا جس پر کویتا کے وکیل کپل سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ جلد سے جلد اس معاملہ کی سماعت کی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 13 مارچ کو مقرر کی ہے۔ کویتا نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے شراب اسکام کی جانچ کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے طلب کرنے سے متعلق نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں نلنی چدمبرم اور ابھیشک بنرجی کے مقدمات سے مربوط کرتے ہوئے سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس بی ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متل پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے واضح کیا کہ تینوں درخواستیں چونکہ مختلف ہیں لہذا ان تینوں کی علحدہ سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے سابقہ سماعت کے موقع پر تینوں درخواستوں کی یکساں سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔1