حیدرآباد۔ان دنوں سارا ملک کو کرونا بحران کا سامنا ہے اور ایسے وقت میں ہماری نظر پروردگار عالم کے بعد ڈاکٹر س پر ٹکی ہوئی ہے۔
ایسے وقت میں جب کویڈ کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے کمیونٹی کے بہت سارے ڈاکٹر اس وائرس سے مقابلے کے میدان میں اترے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر نہاد خان(مجلس بچاؤ تحریک کے سابق صدر) مرحوم ڈاکٹر قام خان اور بانی تحریک محمد امان اللہ خان مرحوم(سابق رکن اسمبلی) کے پوتر ہیں
ان ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں جو نہایت سنجیدگی او رمستعدی کے ساتھ کرونا سے متاثر ہ مریضوں کا علاج اور ان کی مدد کررہے ہیں۔
گاندھی اسپتال جہاں پر وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے ڈاکٹر خان نے اس اسپتال سے گولڈ میڈل حاصل کیاہے۔
ڈاکٹر نہاد خان دن رات اپنے کام میں مصروف میں اور مریضوں کاعلاج اور کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں۔
اپنے والد اور داد ا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر خان بھی معاشرے کی خدمت میں مصروف ہیں اور سارے معاشرے کو ان کے غیر معمولی کوششوں پر فخر ہے۔
ایسے نوجوان ڈاکٹرس کو قومی یوم ڈاکٹرس کے موقع پر سلام پیش کیاجاتا ہے۔
یکم جولائی کے روز ہندوستان میں ’قومی یوم ڈاکٹرس‘ منایاجاتا ہے تاکہ عالمی سطح پر مقبول ڈاکٹر بیدھان چندرا رائے کو خراج پیش کیاجاسکے‘ جنھوں نے ایک فزیکشن‘ مجاہد آزادی‘ ایک ماہر تعلیم اور ایک سیاست داں کی حیثیت سے خدمات انجام دئے ہیں۔