حیدرآباد۔عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہہ سے دنیا بھر میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
صحت عامہ کے پیشہ سے وابستہ افراد لوگوں کی نہ صرف جان بچانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کررہے ہیں بلکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی بھی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
اس مشکل وقت میں کئی تنظیمیں ایسی ہیں جو کویڈ19کی وباء کے مقابلے میں اپنے کردار ادا کررہے ہیں
کویڈ19سے مقابلے میں سیاست کا رول
ایک ذمہ دار اخبار کی حیثیت سے‘ سیاست ذاتی طور پر مہلک وباء سے مقابلے کے مقصد سے دنیا بھر کے معروف ڈاکٹرس کے ویڈیو ز کا انتظام کرنے کاکام کیاہے۔
مذکورہ ویڈیوز میں ڈاکٹرس بشمول ڈاکٹر وجئے یالاندی‘ ڈاکٹر محمد جمیل‘ ڈاکٹر محی الدین‘ ڈاکٹر مخدوم محی الدین‘ ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر نے کرونا وائرس کے حلاف مختلف احتیاطی اقدامات شیئر کئے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے عالمی وباء کے وقت میں محفوظ رہنے کے لئے بھی اپنے مفید مشوروں سے نوازا ہے
ریاض کے ایک نامور اسپتال میں انستھیالوجسٹ کے حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر احمد محی الدین بھی کویڈ19کی وباء کا شکار ہوئے ہیں۔
انہوں نے سیاست نیوز اور فیض عام ٹرسٹ کی جانب سے تیار کردہ سلسلہ وار ویڈیوز میں کرونا وائرس کی وباء کے شکار ہونے کے دوران ہوئے تجربہ سے سے ناظرین کو واقف کروایا ہے
ََٰؒؑلوگوں کو ترغیب ملی
کیونکہ مذکورہ ویڈیوزکویڈ19کے متعلق پائے جانے والے من گھڑت باتوں پر پانی پھیر رہے تھے‘ لوگوں نے معمولی علامتیں کے احساس کے ساتھ ہی ڈاکٹر س سے رجوع ہونا شروع کردیا۔
وائرس کے متعلق من گھڑت باتوں کو دور کرنے کا یہ وقت تھا کیونکہ معمولی علامتوں کے ساتھ لوگوں میں شروع بیداری ہی اس مہلک وائرس کو ہرانے کا ذریعہ بن سکتی ہے
سیاست کی کوششوں پر انٹرنٹ صارفین کی ستائش
لوگوں میں شعور بیداری کے مقصد سے شروع کی گئی اس مہم کی انٹرنٹ صارفین کی جانب سے ستائش کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
یوٹیوب پر مذکورہ ویڈیوز کو تین لاکھ لوگوں نے دیکھا جبکہ دیگر سوشیل میڈیا ذرائع پر لاکھوں نے ان ویڈیو ز کا مشاہدہ کیاہے
ایک نے لکھا”شاندار معلوماتی ویڈیو“۔
ایک دوسرے نے لکھا”مشوروں کے لئے شکریہ سر“۔
ہندوستان میں کرونا وائرس
درایں اثناء ہندوستان میں کرونا وائرس کے معاملات 9لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں اور اموات23727تک پہنچ گئی ہے۔ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہارشٹرا ہی ہے۔
مذکورہ ریاست میں جملہ مثبت معاملات بڑھ کر2,67,665بشمول1,49,007بحالی جبکہ 10,695اموات اور 1,07,665سرگرم معاملات ہیں۔
تلنگانہ ریاست میں جملہ کویڈکے معاملات37,745ہیں جس میں سرگرم معاملات12531اور بحالی کے 24840معاملات ہیں۔
ریاست میں اس مہلک وباء سے مرنے والوں کی تعداد375تک پہنچ گئی ہے