کویڈ 19فری حج سیزن کا سعودی عربیہ نے کیااعلان

,

   

ریاض۔سعودی عربیہ نے جمعرات کے روز اس سال کے حج کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان کیا جو کویڈ19اور دیگر وباؤں سے پاک رہا ہے‘ سعودی پریس ایجنسی نے یہ خبر دی ہے۔

سعودی عریبہ کے وزیر صحت توفیق الرابیہ مقامات مقدس میں نظم صحت کی سہولتوں‘ اعلی آلات سے منسوب ایمبولنس اور قابل ٹیموں کا اس کا کامیبابی کا ذمہ دار ٹہرایا۔

زنہو نیوز ایجنسی کے بموجب مذکورہ منسٹر نے مزیدکہاکہ اس سال حج کے موقع پر گھریلو عازمین کی محدو د تعداد سے 60,000بھی اس کامیابی کا حصہ رہی ہے۔

مسلسل دوسرے سال میں سعودی عربیہ نے کویڈ وباء کوپھیلنے سے روکنے کے لئے گھریلو عازمین کو ہی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منظوری دی تھی