کویڈ19کی علامتیں دیکھائی دینے کے بعد سمبت پاترا کو دواخانے میں داخل کیاگیاہے

,

   

نئی دہلی۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاتراکو ذرائع کے مطابق کویڈ19کی علامتیں پائی جانے کے بعد گرگاؤں کے ایک خانگی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیاہے۔

جمعرات کے روز اسپتال ذرائع نے بتایا کہ انہیں میدانتا اسپتال گرگاؤں میں داخل کیاگیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بی جے پی لیڈر کو کویڈ19کی علامتیں نمودار ہوئی ہیں۔

بی جے پی کے چہرے کے طور پر نیوز چیانلس پردیکھائی دینے والوں میں سے ایک سمبت پاترا ہیں۔

وہ سوشیل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور انہوں نے جمعرات کے روز بھی کئی پوسٹ ٹوئٹ کئے ہیں۔

بشکریہ نیوز ایجنسی پی ٹی ائی