پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان نے چہارشنبہ کے روزکویڈ19کے 42,625نئے معاملات‘36,668صحت یابیاں اور 562اموات درج کئے ہیں۔
لندن۔ یوکے حکومت کی ویب سائیڈ پر دستیاب جانکاری کے مطابق مذکورہ یونائٹیڈ کنگ ڈم نے ہندوستان کو ’لال‘ سے ’امبر‘ فہرست میں 8اگست کو منتقل کرے گا۔
چہارشنبہ کے روز مقامی وقت کے مطابق مذکورہ یوکے نے کویڈ19تازہ سفر تفصیلات جاری کئے ہیں۔ یوکے حکومت نے کہاکہ ”اتوار 8اگست مقامی وقت 4بجے صبح سے ہندوستان کو امبر فہرست میں منتقل کیاجائے گا“۔
امبر لسٹ کے مطابق انگلینڈ کے سفر سے قبل آپ کو کویڈ19کی ایک جانچ کرانے ہوگی’آپ کو انگلینڈ سفر سے تین دن قبل جانچ کرانی ہوگی“۔
اس کے علاوہ ”انگلینڈ آمد پر آپ کو ضروری ہے کہ گھر یا پھر جہاں پر آپ قیام کررہے ہیں وہاں 10دن قرنطین میں رہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو دوسرے یا اس کے بعد اور پھر 8دنوں بعد کویڈ19ٹسٹ کرانا ہوگا“۔
درایں اثناء 8دن کے بعد ہونے والے ٹسٹ جو انگلینڈ آمد کے بعد کیاجائے گا آیا ”آپ یوکے میں مکمل ٹیکہ لگائے ہو ں یا یوکے ٹیکہ پروگرام برائے اورسیز کے تحت یہ کام انجام دیں“ یا ”انگلینڈ آمد پر 18ویں دن او ریوکے کے رہائیشوں یا یوکے حصہ کے طور پر منظور شدہ ٹیکہ پروگرام جو یوکے کی جانب سے منظور شدہ ٹیکہ ٹرائل پروگرام کے تحت ٹیکہ لئے ہوئے ہیں“ تو قرنطین کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس ماہ کے اوائل میں یوکے نے ہندوستان کو ”سرخ فہرست“ میں شامل کیاتھا۔ وزرات صحت او رخاندانی بہبود کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان نے چہارشنبہ کے روزکویڈ19کے 42,625نئے معاملات‘36,668صحت یابیاں اور 562اموات درج کئے ہیں۔
وزرات صحت کے بموجب یومیہ اساس پر مثبت شرح2.31فیصد ہے‘ مذکورہ ہفتہ واری شرح 2.36فیصد اور صحت یابی کا تناسب97.37فیصد ہے۔