کھرگے بمقابلہ تھرور۔کانگریس صدراتی انتخابات کے لئے67بوتھس

,

   

مذکورہ الیکشن 17اکٹوبرہر ریاست کی درالحکومت میں منعقد ہوں گے۔ اوقات10:00صبح سے لے کر 4:00بجے شام تک ہوں گے۔
نئی دہلی۔کانگریس کے صدراتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی تاریخ ختم ہونے کے بعد اب دوامیدوار ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور بچ گئے ہیں جس کے لئے انتخابات17اکٹوبر کو کرائے جائیں گے اور تمام ریاستوں میں 67بوتھ قائم کئے گئے ہیں‘ اس بات کی جانکاری پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھاریٹی(سی ای اے) نے دی ہے۔

چیرمن سی اے ای مدھوسدھن مستری نے کہاکہ ”اے ائی سی سی میں بھی بوتھ ہوں گے‘ بالخصوص تمام سینئر قائدین‘ ورکنگ کمیٹی کے ممبرس اور وہ تمام جس کے پاس شناختی کارڈس ہیں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر دہلی میں قائم ہیں یہ ان کے لئے یہا ں پر بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

اگر وہ تحریری درخواست کرتے ہیں کہ وہ دہلی میں ووٹ ڈالیں گے تو ہم ان کے لئے انتظامات کرسکتے ہیں‘ جبکہ وہ اے ائی سی سی کے بوتھ میں بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں“۔

بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لے رہے دیگر قائدین کے علاوہ راہول گاندھی کے لئے بھی ایک کیمپ بوتھ ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ”ان امیدواروں کے لئے مہم کی شروعات ہفتہ کے روز سے شروع ہوگئی ہے‘ حالانکہ اس سے قبل ہی انہوں نے اپنی مہم شروع کردی تھی‘کیونکہ وہ اس مقابلہ سے دستبردار نہیں ہونے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے تھے۔

تکنیکی طور پر ہمیں ان کو سات دل کی مہلت دستبرداری کے لئے دینے تھی“۔مذکورہ الیکشن 17اکٹوبرہر ریاست کی درالحکومت میں منعقد ہوں گے۔

اوقات10:00صبح سے لے کر 4:00بجے شام تک ہوں گے۔خفیہ بیالٹ پر رائے دہی ہوگی۔ تمام بیالٹ باکس اے ائی سی سی ہیڈکوارٹرس کو لائے جائیں گے اورپھر19اکٹوبر کے روز ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور نتائج گنتی کے اختتام کے ساتھ اعلان کئے جائیں گے۔