کھر گاؤں تشدد۔ تین کلیدی ملزمین ہوئے گرفتار‘ 72معاملات میں اب تک 182لوگوں کی گرفتاری

,

   

کھر گاؤں۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ پچھلے ماہ رام نومی کے دوران مدھیہ پردیش کے شہر کھر گاؤں میں پیش ائے تشدد میں تین کلیدی ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

اتوار کی رات دیر گئے رپورٹرس کو بتایاگیاکہ اسی کے ساتھ72معاملات میں 182لوگوں کو 10اپریل کے روز پیش ائے تشدد میں گرفتار کیاگیا ہے‘ اسپیشل مصلح دستہ کمانڈنٹ انکت جیسوال کو عارضی طور پر کھر گاؤں میں تعینات کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ دیگر ملزمین کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ اپریل 10کے روز پتھر بازی‘ تصادم اور توڑ پھوڑ کے واقعات رام نومی تقاریب کے موقع پر پیش ائے تھے۔ جیسوال نے کہاکہ ان میں سے ایک اہم ملزم اقبال بانی جس نے آنند نگر علاقے میں تشدد برپا کیاتھااور افضل‘ بھاتواڑی فسادات میں اہم ملزم کو بالترتیب اندرو اور (ضلع راتلام میں) جاؤر شہر کے قریب سے گرفتار کیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایک اور کلیدی ملزم عرش عرف کیف کی کھرگاؤں ضلع کے کسر واڑ شہر سے گرفتار کیاگیاہے۔۔ پچھلے ماہ پیش ائے تشدد کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیاتھا اور24گھنٹوں بعد 4مئی کے روز ہٹا بھی دیاگیاتھا۔