کہا تھا نا اتنا جشن نہ مناؤ:پیٹرسن

   

چینائی ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چینائی ٹسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر ہندوستانی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رومن انگلش میں لکھی گئی ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو پھر ایک مرتبہ تنقید کا نشان بنایا ہے ۔ 40 سالہ کیون پیٹرسن نے ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں آسٹریلیا میں ہندوستان کی ٹسٹ سیریز میں جیت کو یادکیا۔پیٹرسن نے ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف شکست پر رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’انڈیا، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر شکست دی تھی تو میں نے پہلے ہی چیتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کیا تھا ۔ ہندوستانی ٹیم 1988 میں ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلیائی ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی اورچار ٹسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔