ریاض۔منگل کے روز دی گئی جانکاری کے مطابق سعودی عربیہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہاگیاتھا کہ ایسے تارکین وطن کے بینک اکاونٹس کو منجمد کردیاجارہا ہے جن کی معاشی لین دن آمدنی سے زیادہ ہیں۔
رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایس اے ایم اے
مذکورہ سعودی عربیہ مانٹیری اتھاریٹی (ایس اے ایم اے) نے ٹوئٹ کیاکہ”کچھ میڈیا اور سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈس پر گشت کررہی ان اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ
مذکورہ مملکت میں کام کرنے والی بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان تارکین وطن کے اکاونٹس کو منمجد کریں جو اپنے کام سے زیادہ آمدنی اٹھارہے ہیں“۔
ایس اے ایم اے نے مزید کہاکہ ب”اپنے مختلف گاہکوں کے لئے ضروری اقدامات کے طور پر بینکس اطلاق کرتی ہیں‘ بینک کے اکاونٹس اور ضروری اقدامات کے خطوط پکے ساتھ متعلقہ قواعد وضوابط اس میں شامل ہیں“
سعود ی عربیہ میں مہاجرین ورکرس
گلف نیوز کی خبر کے بموجب سعودی عربیہ کی34.8ملین آبادی میں مہاجرین ورکرس کی تعداد 10.5ملین ہے۔
حالیہ مہینوں میں مذکورہ مملکت نے نئی وباء کے پھٹ پڑنے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب معیشت پر پڑے اثر کے پیش نظر سلسلہ وار اقدامات معیشت کو اٹھانے اور خانگی شعبہ جات کو مدد کرنے کے کئی اقدامات اٹھائے ہیں
۔یکم جولائی سے وی اے ٹی میں اضافہ اور ٹیکس میں تین گنا اضافہ جس کی وجہہ سے 15فیصد کی ادائیگی کو لازمی کردیاہے۔
مملکت کے ملازمین کو رہنے کے اخراجات کے لئے ادا کئے جانے والے بھتہ کو بھی انہوں نے ختم کردیاہے