نئی دہلی۔مذکورہ سی پی ائی (ایم) کی زیر قیادت لفٹ ڈیموکرٹیک فرنٹ کیرالا کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے زیر قیادت ڈیموکرٹیک فرنٹ اتحاد اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت مقابلہ دینے جارہی ہے کیونکہ 140سیٹوں میں سے وہ 87سیٹوں پر 40فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ جیت حاصل کرسکتی ہے ہفتہ کے روز ائی اے این ایس سی ووٹر سروے میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے۔
کیرالا اسمبلی انتخابات کااعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کے روز کیاہے۔ کیرالا کے 140سیٹوں کے لئے انتخابات ایک مرحلے میں ہوں گے۔ یہاں پر زبردست سیاسی لڑائی کا امکان ہے۔
سال2016میں ایل ڈی ایف نے اقتدار پر قبضہ جمایاتھا۔ سروے کے مطابق جو چھ ہفتوں میں 8796نمونوں پر مشتمل ہے‘ مذکورہ ایل ڈی ایف 2016کے 41.9فیصد کے مقابلے اس مرتبہ40.01فیصد ووٹ حاصل کرے گی۔
ووٹ سیٹ شیئر
مذکورہ کانگریس کی زیر قیادت یونائٹیڈ ڈیموکرٹیک فرنٹ سال2016کے مقابلے جو38.8فیصد تھا اس مرتبہ32.6فیصد ووٹ لے گا۔ اس کی سیٹیں 47سے51تک جاسکتی ہیں۔
مجوزہ اسمبلی الیکشن میں قابل غور ہے کہ بی جے پی کا ووٹ شیئر2016کے مقابلے 14.9سے گھٹ کر 12.7فیصد ہوسکتا ہے۔ نشستیں ایک تک محدو درہے ہیں۔
ایک طویل عرصہ سے کیرالا بی جے پی کے لئے ایک ناقابل فتح قلعہ رہا ہے۔ سروے میں لوگوں سے پوچھا گیاتھا کہ اگر آج الیکشن ہوا تو آپ لوگوں کی پسند کون رہے گی؟ اس پر 40.01فیصد لوگو ں نے ایل ڈی ایف اور 32.06فیصد لوگوں نے یوڈی ایف وہیں 12.7فیصد لوگوں نے بی جے پی کہا ہے