پولیس نے لیاپ ٹاپس‘ بینک اکاونٹ کی تفصیلات اورموبائیل فونس ضبط کئے ہیں۔
کننور۔ کیرالا پولیس نے اتوار کے روز یہاں پرپاپولر فرنٹ آف انڈیا کے لوگوں کی ذاتی مکانات‘ دوکانات اور اداروں پر دھاوے کئے اور مختلف الکٹرانک کے آلات‘ بشمول موبائیل فونس اورلیاپ ٹاپس ضبط کئے ہیں۔
پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ دھاوے کننور ڈی سی پی کے رتنا کمار نے 5بجے صبح سے شروع کئے اور یہ دوگھنٹو ں تک چلتے رہے ہیں۔ مذکورہ کننور سٹی پولیس نے پی ایف ائی قائدین کے مکانات پر دھاوے کئے۔دیگر پانچ پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں بھی یہ دھاوے کئے گئے ہیں۔
ضلع میں مختلف کاروباری اداروں‘ بشمول ہائی پر مارکٹیں اور ریڈی میٹس گارڈمنٹس کی دوکانات پر پولیس نے دھاوے کئے تھے۔پولیس نے لیاپ ٹاپس‘ بینک اکاونٹ کی تفصیلات اورموبائیل فونس ضبط کئے ہیں۔
والا پٹنم میں مذکورہ پولیس نے ایک اکشئے کیندرا‘ ایک گودام اور ایک تجارتی ادارے پر دھاوا کیاتھا۔ پولیس نے مذکورہ دوکانات اورکارباری اداروں کے مالکین کو پیر کی صبح ان سے رجوع ہونے کی ہدایت بھی دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بینک اکاونٹس کی ضبطی اس بات کی جانچ کے لئے کی گئی ہے کہ آیاکسی بیرونی ممالک سے ان کے کھاتوں میں کوئی رقم جمع کرائی تو نہیں گئی ہے۔
اسی طرح کے ملک بھر میں این ائی اے کی جانب سے کئے گئے دھاوے جو22ستمبر کے روز پیش ائے تھے 106پاپولر فرنٹ اف انڈیا کے کارکنوں کو 11ریاستوں سے ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے۔
مذکورہ این ائی کا کہنا ہے کہ جو دستاویزات ملک بھر کے دھاوؤں میں ضبط کئے گئے ہیں ان میں ایک خاص کمیونٹی کے قائدین کو نشانہ بنانے کے لئے تیار کردہ انتہائی حساس مواد پایاگیاہے۔
پی ایف ائی نے کیرالا میں 23ستمبر کے روز ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔ مذکورہ ہڑتال کے دوران ماسک پہنے ہوئے اشخاص نے کیرالا کے مختلف حصوں میں سرکاری بسوں او رایمبولنسوں کو نشانہ بنایا اور پولیس جوانوں کے علاوہ عام لوگوں زخمی کیا‘ دوکانات میں توڑ پھوڑ مچاتے ہوئے عوام کودھمکانے کاکا م بھی کیاتھا۔