کیلیفورنیا: اریکہ میں کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع ملی ہے ۔یہ واقعہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے لاس اینجلس سے 13کلومیٹر مشرق میں واقع مونٹیری پارک میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مانیٹری پارک میں ہفتہ کی رات 10 بجے پیش آیا ۔نئے قمری سال کی خوشیاں منانے کے سلسلے میں اس سالانہ میلے میں ہزاروں امریکی شہری اس پارک میں جمع ہوئے تھے ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایشیائی آبادی والے علاقے میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ مشتبہ شخص ایک مرد ہے تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا۔فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس میں مونٹرے پارک کے علاقہ میں نئے چینی قمری سال کے جشن کے موقع پر پیش آیا۔ 61 ہزار کی آبادی والے علاقہ مونٹرے پارک میں ایشیائی نسل سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے سال کی تقریبات کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد ڈانس کلب میں فائرنگ ہوئی۔ خیال رہے کہ چین کے نئے سال کے موقع پر جنوبی کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر دو روزہ تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوتے ہیں۔ایک ریسٹورنٹ مالک سینگ وان نے امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ تین افراد بھاگتے ہوئے ان کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور دروازے کو تالا لگانے کو کہا اور بتایا کہ ایک شخص نیم خود کار رائفل کو بار بار لوڈ کر رہا ہے۔