ہرارے ۔ سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ نکلے لیکن غیر معینہ مدت تک کرکٹ میں واپسی نہیں ہوسکے گی۔پاکستانی نژاد زمبابوے کے آل راآنڈر کے دائیں ہاتھ کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، اس دوران کینسر کا شک ہونے کی وجہ سے بائیوپسی کے لیے نمونہ بھی حاصل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز معلوم کرنا چاہتے تھے کہ کوئی رسولی یا کینسر تو سکندر رضا کی تکلیف کا سبب نہیں بن رہا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رضا نے پرستاروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کے معائنہ کا منفی نیتجہ آیا ہے۔ میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہے۔ سکندررضا ادویات اور انجیکشن استعمال کررہے ہیں،ان کی کرکٹ میں کب واپسی ہوگی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔