کے سی آر نے صرف 2 مرتبہ اسمبلی پہونچکر 57 لاکھ روپئے تنخواہ حاصل کی

   

سابق چیف منسٹر کو اپنے ارکان خاندان سے خطرہ ، بی آر ایس مردہ خانہ پہونچ گئی : چیف منسٹر ریونت ریڈی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بتایا کہ بحیثیت قائد اپوزیشن کے سی آر ابھی تک اسمبلی کو صرف دو مرتبہ آئے تاہم 57 لاکھ روپئے تنخواہ حاصل کی ہے ۔ چیف منسٹر نے اسمبلی میں گورنر کے خطبہ اظہار تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بتائی اور کہا کہ کے سی آر نے حکومت سے تنخواہ حاصل کی ہے ۔ مگر عوامی مسائل پر کسی بھی طرح کی کوئی توجہ نہیں دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آئین کی روح میں قائم اداروں کو کمزور کرنے والے کے سی آر کے دور حکومت میں گورنر کی تقریر کے بغیر بجٹ اجلاس منعقد کئے گئے ۔ ماضی میں ایک پسماندہ طبقہ کی خاتون گورنر کی کے سی آر نے توہین کی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کو خود ان کے ارکان سے خطرہ ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ پولیس کے درمیان فیملی سے دور رہ رہے ہیں ۔ انہوں نے گورنر کے خطبہ کو گاندھی بھون میں کانگریس کارکن کی پریس کانفرنس کے مترادف قرار دینے کی مذمت کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کا بجٹ سیشن گورنر کے خطبہ کے بغیر منعقد کیا گیا ۔ 2023 میں عدلیہ کے سخت موقف کے بعد سابق حکومت نے گورنر کو خطبہ کی اجازت دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عوام کا سامنا کرنے کے موقف میں نہ ہونے کی وجہ سے کے سی آر اسمبلی سے منھ چھپا کر بھاگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کو گورنر اور اسپیکر کا احترام نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ دبئی میں کیا ہوا ہے ۔ اس کی تفصیلات منگوائی گئی ہیں ۔ جس دن کے سی آر ایوان کو پہونچ گئے ۔ اس وقت اس کی تمام تفصیلات پیش کی جائے گی ۔ حکومت تشکیل دینے کے پہلے سال 55 ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں ۔ ریاست کے 100 اسمبلی حلقوں میں انٹیگریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر نے اپنے تبصرہ بی آر ایس پارٹی مردہ خانہ میں ہونے کا دفاع کیا اور کہا کہ انہوں نے سب کچھ صحیح بولا ہے ۔ لیکن ہریش راؤ اور کے ٹی آر کی جانب سے مجھ پر کے سی آر کی توہین کرنے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں جب کہ وہ یہ کہہ رہے ہے کہ کے سی آر 100 سالہ زندہ مگر اپوزیشن کا رول ادا کرتے رہے ۔ انہوں نے دہلی میں ان کی بی جے پی کے قائدین سے خفیہ ملاقات ہونے کے الزامات کو تردید کرتے ہوئے کہا کہ سب کے سامنے وزیراعظم اور مرکزی وزراء سے کئی مرتبہ ملاقاتیں کرتے ہوئے ریاست کے مفادات کے لیے ملاقات کی ہے ۔۔ 2