کے ٹی آر کو آکسفورڈ انڈیا فورم2025 میں شرکت کی دعوت

   

حیدرآباد12جون(یو این آئی) بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ کو ایک اور بین الاقوامی سطح کے فورم میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ انہیں آکسفورڈ انڈیا فورم 2025 میں خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ، جو 20 اور 21 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والا ہے ۔اس بار فورم کا مرکزی موضوع ہندوستان کی ترقی کیلئے جدید ترین ٹکنالوجی ہوگا۔ اس میں ہندوستان میں ٹیکنالوجی، اختراع اور پائیداری کو یکجا کرکے آگے بڑھنے کے امکانات پر گفتگو ہوگی۔کے ٹی آر کو یہ دعوت فورم کے بانی اور چیئرمین سدھارتھ سیٹھی کی جانب سے رسمی مکتوب کے ذریعہ موصول ہوئی۔