گؤرکشاکے نام پر ہجومی تشددکےخلاف یوگی آدتیہ ناتھ کابیان۔ کیا بڑا اعلان

,

   

گؤرکشاکےنام پرہجومی تشددکےخلاف یوگی حکومت بہت فکرمندنظرآرہی ہے۔ گؤرکشاکےنام پرہجومی تشددسے نمٹنے کے لیے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نیا منصوبہ بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ گائیوں کی تجارت کرنے والوں کاتحفظ بہت ضروری ہے۔اس ضمن میں انہیں گؤسیواآیوگ سے شناختی کارڈ ملناچاہیے۔ تاکہ ہجومی تشددجیسے واقعات رونمانہ ہوں۔

واضح رہے کہ یوپی میں ہجومی تشدد کے کئی واقعات منظرعام پرآئے ہیں۔ اس لیے اب حکومت نے ایسے واقعات پرقابوپانے پرغورکررہی ہے۔ اس لیے یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ تجویز پیش کی ہے۔ وہیں دوسری جانب ریاست میں ہجومی تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پربھی کارروائی کی جارہی ہے ۔ میرٹھ اور الہٰ آباد میں احتجاجی مظاہرے کرنے پرمسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔

مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہجومی تشدد میں ملوث لوگوں کو بھی سزا دینی ضروری ہے، اور جتنے بھی لوگوں کو مارا جاتا ہے صرف شک کی بنیاد پر مارا جاتا ہے اس پر بھی کوئی کاروائی کرنی ضروری ہے۔