گانجہ فروخت کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/20 اپریل، (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے صنعت نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو گانجہ فروخت کررہا تھا۔ ایرا گڈہ فلائی اوور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 21 سالہ بی لوکیشکو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے لوکیش کے قبضہ سے 2.3 کیلو گرام گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت57,500 روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لوکیش سریکاکولم سے حیدرآباد چند سال قبل روزگار کی تلاش میں آیا تھا اور صنعت نگر میں رہتا تھا۔ اس نے گانجہ کی سپلائی کا ارادہ کیا اور چند روز قبل سوم پیٹ علاقہ آندھرا پردیش پہنچا جہاں نریش نامی شخص سے گانجہ کی خریداری کی اور زیادہ قیمت میں تعمیراتی مزدوروں اور دیگر ریاستوں کے شہریوں کو گانجہ فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے لوکیش کو گرفتار کرلیا جبکہ نریش مفرور بتایا گیا ہے۔ مزید کارروائی کیلئے ایس او ٹی پولیس نے لوکیش کو صنعت نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ع