گانجہ کے کاروبار پر دو افراد گرفتار ، گانجہ ضبط

حیدرآباد ۔ /10 جنوری (سیاست نیوز) بولارم پولیس نے گانجہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے گانجے کے پیاکٹس برآمد کرلئے ۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ متیالو اور اس کا ساتھی 38 سالہ عظمت اللہ خان شہر میں ممنوعہ منشیات گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر بولارم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 44 گانجے کے پیاکٹس برآمد کرلئے ۔ گرفتار افراد کو سکندرآباد کی مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT