گاندھی جینتی کے موقع پر بہار میں 3000کیلومیٹر کی پدیاترا کا آغاز پرشانت کشور کریں گے

,

   

سیاسی حکمت عملی کار پرشانت کشور نے جمعرات کے روز یہ بات کہی ہے کہ وہ2اکٹوبرکے روز بہار کے گاندھی اشرم جو مغربی چمپارن میں ہے سے ”پدیاترا‘‘ کی شروعات کریں گے۔ پرشانت کشور نے ریاست میں ایک انتخابی مہم کی شروعات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ”میں 2اکٹوبر کے روز مغربی چمپارن گاندھی اشرم سے 3000کیلو میٹر کی پدیاترا شروع کررہاہوں جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تر بہار تک رسائی ہے“۔

پرشانت کشور یاپی کے نے یہ بھی کہاکہ بہار میں کسی بھی وقت کوئی الیکشن نہیں ہے‘ اور نہ ہی ان کا کوئی منصوبہ سیاسی جماعت کی شروعات کرنا ہے۔ ہم لوگوں کو جن سوراج ویثرن کے متعلق لوگوں کو جانکاری دیں گے۔

ہم نے پہلے ہی 18000لوگ سے رابطہ کیاہے۔ اگست اور ستمبر تک ہم ذاتی طور پر بات چیت کرنا چاہوں گا۔ ہم اپنے پچھلے منصوبے پر پیچھے ہٹنے سے قاصر تھے۔ بہار کی بات کے لئے کویڈ کو ذمہ دار ٹہرایاجاتا ہے‘ مگر اب واپس ہونے کی کوئی صورت نہیں ہے۔

انہوں نے بہارچیف منسٹر نتیش کمار پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ریاست دمیں صحت اور تعلیمی نظام ناکام ہوگیا ہے اور ریاست کے نوجوان کسی اور مقام پر نوکری تلاش کرنے کے لئے مجبور ہیں

۔کانگریس کے پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کو مسترد کرنے کے بعد کشور نے پیر کے روز بہار سے ’جن سوراج‘ کی شروعات کااعلان کیاتھا۔ تاہم انہوں نے وہ کیاچاہتے ہیں اس کی حقیقی حکمت عملی کا اظہار نہیں کیاجس کی شروعات وہ داپنی آبائی ریاست سے کررہے ہیں۔

ان کے ’جن سوارج‘ اعلان نے سیاسی ماہرین او رجانکاروں کو ان کے مستقبل کے منصوبے کے متعلق سونچنے پر مجبور کردیاہے۔ کئی ایک کا یہ ماننا ہے کہ وہ بہار سے ایک نئی پارٹی کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔کشور نے اس سے قبل ”اصل سیاسی آقاؤں“ یعنی بہار کی عوام تک رسائی کرنے کا اشارہ دیاتھا۔