گاڑیوں کے نمبر پلیٹ بگاڑنے کیخلاف سائبرآباد پولیس کی مہم

   

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے گاڑیوں کے غیر مجاز نمبر پلیٹ اور نمبر پلیٹ میں اُلٹ پھیر کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے 14 تا 18 ڈسمبر اس خصوصی مہم کے دوران کئی موٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور اس مہم کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سائبرآباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 14 تا 18 ڈسمبر چلائی گئی خصوصی مہم میں کل 2028 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 11 مقدمات درج کئے گئے۔ جرمانوں سے بچنے کے لئے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اور غیر مجاز طریقہ سے نمبر پلیٹ کی شناخت کو متاثر کرتے ہوئے کہیں نمبر پلیٹ پر کلر تو کہیں اسٹیکرس اور کہیں نمبر پلیٹ کو موڑ دیا گیا تاکہ ٹریفک کے جرمانوں سے بچا جاسکے۔