تل ابیب : اسرائیلی صدرمقام تل ابیب میں فائرنگ اور گاڑی تلے روندنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی امور خارجہ نے پہلے اس کارروائی کودہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا مگر بعد میں اس کی نفی کر دی، اس کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئیاسرائیلی پولیس نے بتایا کہ گاڑی الٹنے سے پہلے سمندر کے کنارے ایک پارک کے قریب لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرائی۔پولیس نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو گولی مار دی، جس پر پولیس کو شبہ تھا کہ اس نے چوری شدہ کار حملے میں استعمال کی اور اس کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔گزشتہ روز وادی اردن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم تین یہودی آباد کار خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں حماس کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھارات کے وقت اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حماس کی 3 تنصیبات اور غزہ کی پٹی میں تحریک کے 10 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے نصف شب سے اسرائیل پر 40 سے زائد راکٹ داغے۔