گجرات۔ کجریوال نے اقتدار میں آنے پر مظاہرین پر درج مقدمات واپس لینے کا کیا وعدہ

,

   

بھاؤ نگر۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے گجرات کے بھاؤ نگر میں ایک عوامی جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے ریاست میں مختلف تحریکات میں مظاہرین کے خلاف درج مقدمات سے اقتدار میں آنے پر دستبرداری کا وعدہ کیاہے۔

انہوں نے سرکاری ملازمین یونین سے بھی وعدہ کیاکہ اے اے پی ”ساز یا تبادلہ کے انداز میں“ یا پھر برطرف کئے گئے ملازمین کے خدمات کو بھی بھال کریگی۔ کجریوال نے کہاکہ ”اب لوگوں کی نظر حکومت چلانے کے لئے نئے انجن پر ہے‘ وہ دوہرے انجن کی حکومت میں اب زیادہ دلچسپی نہیں دیکھا رہے ہیں جیسا بی جے پی دعوی کررہی ہے“۔

انہوں نے لوگوں سے گوہار لگائی کہ اے اے پی کو ایک موقع دیں اورمزیدکہاکہ اگر لوگ ریاست میں اے اے پی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں گے تو اگلے مرتبہ عوام کے سامنے ووٹ مانگنے بھی نہیں ائیں گے۔

کجریوال نے مزیدکہاکہ ایک انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق ”ریاست میں انتخابات کے بعد اے اے پی حکومت تشکیل دے رہی ہے‘ مگر اس کی اکثریت کافی معمولی رہے گی‘ 92سے 93سیٹیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر مذکورہ پارٹی92-93سیٹں و سے اقتدار میں آتی ہے تو یہ لوگ اے اے پی اراکین اسمبلی کو لالچ دیں گے اور اے اے پی کو حکومت کی تشکیل سے روکیں گے‘ یہ بہت ہی مکار لوگ ہیں“ او رمزیدکہاکہ وہ ”بھاری“ اکثریت سے ایک ”مضبوط“ حکومت کے متمنی ہیں۔