گاندھی نگر۔13؍اپریل ( ایجنسیز) گجرات کے سریندر نگر ضلع میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیاجہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے پیدل چل رہے 7 لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثہ میں ٹرک کی زد میں آنے سے تمام 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہاسپٹل میں علاج کے دوران ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا۔ علاقائی پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے پیدل چل رہے تیرتھ یاتریوں کے ایک گروپ کو روند دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔یہ افسوسناک واقعہ تقریباً 1:30 بجے لکتر۔ورامگام شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیرتھ یاتریوں‘ کا ایک گروپ راجکوٹ سے بہوچراجی کی طرف ایک مندر میں پوجا کرنے کیلئے پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران لکتر تعلقہ کے بھاسکرپاڈا گاؤں کے مضافات میں ایک بے قابو ٹرک نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں سڑک کنارے کھڑے ایک ڈمپر ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ متوفیوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام ’تیرتھ یاتری‘ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے، تبھی پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔H/A