احمد آباد۔ ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات دوبارہ عام ہوتے چلے جارہے ہیں‘ جھارکھنڈ کے بعد اب ایک گجرات کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے جس میں ایک نوجوان بے رحمی کے ساتھ ہجوم کی پیٹائی کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات کے دہتی میں ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیان میں معاشقہ چل رہاتھا جس کی جانکاری گاؤں والوں کو ملی۔جس کے بعد مذکورہ نوجوان کو گاؤں والوں نے برہنہ کر پیٹائی کی۔
#मोब_लिंचिंग #गुजरात के #दाहोद में शादी शुदा युवक युवती प्रेम संबंध के चलते गॉव से भागगए लोगोने इन दोनों की छानबीन शुरू करदी।पकड़ कर पूरे गांव के सामने खूब पीटा पुलिस कानून का डर जनता को नही होता तब जनता अपने आप ही कानून हाथ मे ले कर इंसाफ करने लगती है@CollectorDahod @rsprasad pic.twitter.com/PKsOAlP0cE
— Purav Patel News Nation (@purav222) June 27, 2019
دوروز قبل وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں ہجومی تشدد کے واقعات کو لے کر افسوس ظاہر کیا تھا۔ تو وہیں مدھیہ پردیش حکومت ہجومی تشدد کے معاملات میں نیا قانون لے کرآرہی ہے۔
قانون میں ترمیم کے بعد اب ریاست میں گاؤ ہتیا‘ گائے کاگوشت اور اس کے کاروبار پر مکمل طریقے سے امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ ایسے ان قوانین کی کوئی خلا ف ورزی کرتے ہوئے پایاجاتا ہے تو پانچ سال کی سزا ہوگی اور جرمانہ الگ سے ہوگا‘ جس کا ابھی نہیں کیاگیا ہے۔