گودھرا۔گجرات میں وسطی پنچ محل ضلع کے اہم شہرگودھرا میں پولیس نے پونے پانچ کروڑ سے زیادہ کے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارے گئے چھاپے میں پولیس نے آج بتایا کہ نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے دوران منسوخ ہونے والے 1000 اور 500 روپے کے نوٹ گودھرا شہر کے میڈ سرکل انڈر پاس کے قریب ٹائر کی دوکان سے برآمد ہوئے ۔ اس کے مالک فاروق اسحاق چھوٹا کو اسپیشل آپریشن گروپ نے گرفتار کرلیا ہے ۔اس کے بعدفاروق کو ساتھ رکھ کر شہر کے دھنیا پلاٹ کے ادریس سلیمان حیات اور اس کے بیٹے زبیرا فاروق کو پکڑا گیا۔ ان کے گھر کی تلاشی کے دوران ادریس فرار ہوگیا۔ بعدازاں زبیر کی انڈیکا کار اور اس کے گھر سے 1000 کے 9312 اور500 کے 76739 نوٹ ملے ۔ ان کی کل مالیت 47681500 ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے شہر کے بی ڈویژن تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفصیلی جانچ شروع کردی ہے ۔ مفرور ادریس کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس بات کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ نوٹ بندی کے اتنے وقت بعد بھی وہ اتنے سارے نوٹوں سے کرنے والے تھے۔