ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ پچیس سالہ پاٹیدار لیڈر جب ریالی سے خطاب کررہے تھے اس وقت ایک شخص اسٹیج پر آیا اور انہیں تمانچہ رسید کردیا ۔ حملہ آور کی اب تک کوئی پہچان نہیں ہوئی ہے ‘ بعد میں اس کو گرفتار کرلیاگیا۔
احمد آباد۔ پاٹیدار احتجاج کا چہرہ مانے جانے والے ہاردیک پٹیل جنھوں نے پچھلے ماہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی کو جمعہ کے روز سریند ر نگر میں ریالی سے خطاب کے دوران ایک شخص نے تمانچہ رسید کیا۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ پچیس سالہ پاٹیدار لیڈر جب ریالی سے خطاب کررہے تھے اس وقت ایک شخص اسٹیج پر آیا اور انہیں تمانچہ رسید کردیا ۔
حملہ آور کی اب تک کوئی پہچان نہیں ہوئی ہے ‘ بعد میں اس کو گرفتار کرلیاگیا۔حملہ آور کو یہ کہتے ہوئے صاف سنا جاسکتا ہے کہ’’ چودہ پاٹیدار کس کو نقصان ہوا‘‘۔ احمد آباد میں 25اگست2015کے روز پولیس سے تصادم کے دوران پیش ائی نوجوانوں کی ہلاکت کو وہ حوالہ دے رہاتھا
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/qchU6BJW-oY/hqdefault.jpg)
ہاردیک پٹیل نے اس احتجاج کو شروع کیاتھا جس کا مقصد حکومت پرمسلمانوں اور ایس سی کے علاوہ دیگر پسماندہ طبقات کے کوٹہ کو منسوخ کرتے ہوئے پٹیل سماج کو او بی سی زمرہ میں شامل کرے اور سرکاری ملازمتوں او راسکول میں ان کی حصہ داری کی تمانعت دے۔
حملہ آور کی اب تک کوئی شناخت نہیں ہوئی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔
مذکورہ حملہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ایک روز قبل ہی ایک مقامی کسان نے ہاردیک پٹیل کے ہیلی کاپٹر کو ان کی زمین پر اترنے کی اجازت دینے سے یہ کہتے ہوئے انکا ر کردیاتھا کہ وہ ’’ نعشوں پر سیاست کررہے ہیں‘‘۔
مذکورہ کسان کے حوالے سے پی ٹی ائی نے لکھا کہ’’ میں ہاردیک کو جانتاہوں‘ پاٹیدار لیڈر جو ہماری کمیونٹی سے ہے‘ اور میںیہ بھی جانتاہوں کہ وہ کون ہے۔
میرے زمین پر اس کے قدم رکھنے سے اعتراض ہے کیوکہ وہ چودہ پاٹیدار نوجوانوں کی نعشوں پر سیاست کررہاہے‘‘۔
پچھلے ماہ پٹیل نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی‘ جس کو پارٹی نے اسٹار مہم چلانے والے کے طور پر پیش کیاہے ریاستی پارٹی لیڈرس کی مہم میں وہ بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ انتخابی مہم چلانے والوں میں شامل ہوگئے ہیں