حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپ I جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں ابھی تک 2 لاکھ سے زائد درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ گروپ I جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ پبلک سرویش کمیشن کو آج تک 200428 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 31 مئی تک درخواستوں کے ادخال کی گنجائش موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق 139719 امیدواروں نے او ٹی آر کی تکمیل کی ہے جبکہ 290079 امیدواروں نے ون ٹائم رجسٹریشن میں ترمیمات کی ہیں۔ ر