حیدرآباد 31 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I مینس امتحانات کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 5 تا 12 جون تک گروپ I مینس کے امتحانات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ایک ہفتہ کے دوران 11 جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے امتحانات میں وقفہ دیا جارہا ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بتایا کہ انگریزی، تلگو اور اُردو زبان میں گروپ I مینس امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جنرل انگلش پیپر کے علاوہ ماباقی تمام پیپرس امیدوار اپنے انتخاب کردہ زبانوں میں امتحان تحریر کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 اکٹوبر کو گروپ I پریلمنری امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 2,86,051 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔