گروپ II امتحانات کے نتائج کی اجرائی

   

14 مارچ کو گروپ III کے نتائج جاری کرنے TGPSC کا اعلان
حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II امتحانات کے نتائج جاری کردیئے۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں منعقدہ امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کے مارکس کے ساتھ جنرل رینکس کی فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قطعی کلید ماسٹرس کو سچن پیپرس کے ساتھ او ایم آر شیٹس کو کمیشن کے سرکاری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ریاست میں گروپ II کے 783 جائیدادوں پر تقررات کے لئے انعقاد کئے گئے امتحان میں 5,51,943 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں۔ گزشتہ سال 15 اور 16 ڈسمبر کو جملہ چار پیپرس کے لئے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ پیپر I میں 2,57,981 اور پیپر II میں 2,55,490 ، پیپر III میں 2.51,738 اور پیپر IV میں 2,51,486 امیدواروں نے شرکت کی۔ واح رہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے کل گروپ I امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ آج گروپ II امتحانات کے نتائج جاری کئے گئے اور ساتھ ہی 14 مارچ کو گروپ III امتحانات کے جنرل رینکس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2