حیدرآباد۔ 11 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن، ریاست کے گروپ III کی 1,365 جائیدادوں پر تقررات کے عمل کیلئے 18 جون سے 6 جولائی تک اسناد کے جانچ کے شیڈول کو ملتوی کردیا ہے۔ گروپ II سرویسیس کے تقررات کا عمل مکمل ہونے تک گروپ III کے سرٹیفکیٹس کی جانچ کو ملتوی کرنے کا امیدواروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ہمدردانہ غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری ڈاکٹر ای نوین نکولس نے احکامات جاری کردیئے۔ گروپ II اور گروپ III امتحانات تحریر کرنے والے امیدواروں میں چند امیدواروں کو دونوں ملازمتیں ملنے کے امکانات ہیں۔ بیروزگار نوجوانوں نے کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے گروپ I اور گروپ II کے بعد گروپ III کے سرٹیفکیٹس کی جانچ کرنے کی اپیل کی ہے۔ گروپ II اور گروپ III امیدواروں کے ایک ساتھ اسنادات کی جانچ سے دونوں جائیدادوں کیلئے منتخب ہونے والے امیدوار کو کسی ایک سے دستبرداری اختیار کرنی پڑتی ہے جس کے پیش نظر گروپ III کے اسنادات کے شیڈول کو ملتوی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کمیشن کے قواعد کے مطابق نتائج کے اعلان کے بعد مخلوعہ رہ جانے والی یا ملازمت سے رجوع نہ ہونے والی جائیدادوں پر بیاک لاک تصور کیا جاتا ہے جس کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
گروپ III کے اسنادات کی جانچ کا شیڈول عنقریب جاری کیا جائے گا۔2
تاکہ کسی کو نقصان نہ ہو۔کمیشن کے اصولوں کے مطابق نتائج جاری ہونے کے بعد دو عہدوں کے لیے منتخب امیدوار کو صرف ایک ہی عہدہ کا انتخاب کرنے کی اجازت ہے ۔