گروگرام۔ جمعرات کے روز اپنے ایک اچانک دورے میں ہریانہ کے چیف منسٹر منوہرلال کھٹر نے ضلع انتظامیہ سے استفسار کیاہے کہ وہ ایکو گرین انرجی پر 25لاکھ روپئے کا جرمانہ عائدکرے کیونکہ اس نے کچرے کی نکاسی کے متعلق خلاف ورزیاں کی ہیں۔
کھٹر نے قدیم جیل چوک میں واقع کچرے کے بڑے مرکز کا دورہ کیااور شہر کو صاف نے رکھنے پر عہدیداروں کو ذمہ داری تفویض کی۔ مذکورہ ہریانہ اسٹیٹ پولیوشن بورڈ(ایچ ایس پی سی بی)نے یہ جرمانہ عائد کیا او راندرون پچیس یوم اس کی ادائیگی کے بھی کہا ہے۔
کھٹر نے کہاکہ ”ہم نے ڈور ڈو ڈور کچرا اکٹھا کرنے کا کنٹراکٹ ایکو گرین انرجی کو دیا ہے‘ جس کے بعد وہ کچرے کو صاف کرکے اس کوٹھکانے لگائے۔
مگر کمپنی شہر کو صاف رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ کچھ دن قبل مجھ کو شکایتیں موصول ہوئی تھی لہذا میں نے اچانک دورہ کیاہے“۔
مذکورہ نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی)نے مذکورہ کمپنی کو کئی نوٹسیں جاری کی ہے تاکہ ٹھوس کچرے کو موثر انداز میں ٹھکانے لگایاجائے مگر اس کو نافذ کرنے میں وہ ناکام رہے ہیں“۔
مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ”میں نے کمپنی کے عہدیداروں سے بھی کہا کہ وہ اپنے طریقہ کار میں بہتری لائیں۔ ورنہ دوبارہ خاطی پائے جانے کے بعد ان کا لائسنس بھی منسوخ کردیاجائے گا“۔
اسکے علاوہ کھٹر نے گروگرام ڈپٹی کمشنر سے بھی استفسار کیاہے کہ وہ یومیہ اساس پر کمپنی کی جانب سے اکٹھا کئے جانے والے کچرے کی عمل کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائے