گروگرام۔امتحان کے لئے ائی ایک 24سالہ عورت کی مبینہ طور پر اس کے چچازاد بھائی نے ہوٹل میں عصمت ریزی کی ہے‘ اتوار کے روز ایک پولیس افیسر نے اس با ت کی جانکاری دی۔
مذکورہ واقعہ 22ستمبر کے روز پیش آیا مگر ہفتہ کے روز پولیس کو اس وقت جانکار ی ملی جب متاثرہ جو مہیندر گڑھ کی ساکن نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اسکی شکایت کی تھی۔
گروگرام پولیس پی آر او سبھا بوکان نے کہاکہ ”مہیند ر گڑھ میں درج دیگر دفعات پر زیر ایف ائی آر کے پیش نظر‘ اس کو اتوار کے روز گروگرام کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیاہے۔
جانچ ابتدائی مراحل میں ہے اور متاثرہ کا بیان قلمبند ریکارڈ کیاجارہا ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”متاثرہ کے مطابق وہ گروگرام آیاتھی تاکہ یہاں پر ایک امتحان میں حصہ لے سکے۔
مذکورہ امتحان سنٹر کے پاس اس کی ملاقات رشتہ کے بھائی سے ہوئی جس نے سٹی کے بس اسٹانڈ کے قریب میں واقع ہوٹل میں توقف کرنے پر اصرار کیا۔رات کے وقت جب وہ سوگئی تھی‘ ملزم نے جبری طور پر اس کا جنسی استحصال کیا۔
بعدازاں اس نے واقعہ کے متعلق کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی“۔
بوکان نے کہاکہ ”دوسرے دن امتحان ہوجانے کے بعد‘ متاثرہ نے یہ تمام واقعہ اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا۔
وہ امتحان کے بعداپنے آبائی مقام کو واپس چلی گئی۔کچھ دن گذرنے کے بعد‘ واقعہ سے پریشان حال لڑکی نے‘ اپنے گھر والوں کو اس سے واقف کروایا“۔